اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد جنیوا روانہ ہو گیا۔ وفد جینیوا میں ہونے والے آٹھویں عالمی ای۔پارلیمنٹ کانفرنس میں شرکت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قیادت میں ہاکستانی وفد جنیوا روانہ ہو گیا۔آٹھویں عالمی ای۔ پارلیمنٹ کانفرنس انٹر پارلیمنٹری یونین کے زیراہتمام جنیوا میں منعقد ہو رہی ہے۔ وفد میں سینیٹر رحمان ملک کے علاوہ سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر عطاء الرحمان اور سینئر افسران شامل ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حق بنتا ہے کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی و کاروائیاں آن۔لائن دیکھیں، پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ آواز ہے اور عوام کو جوابدہ ہے،ای-پارلیمنٹ کے ذریعے ملکی و غیر ملکی پاکستانی پارلیمنٹ تک آسانی سے رسائی کر سکتے ہیں۔