اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے‘ ذخائر سے متعلق غفلت نہیں ہوگی‘ ڈیمز کی تعمیر میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے‘ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم پر آئندہ سال کام شروع ہوجائے گا۔ اتوار کو وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل وارڈا سے چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے ملاقات کی‘ ملاقات میں ڈیمز کی تعمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔ پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے‘ ذخائر سے متعلق غفلت نہیں ہوگی۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم پر آئندہ سال کام شروع ہوجائے گا۔