تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے: مولانا عزیز الرحمن ثانی

لاہور( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، ،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ نے تحفظ ناموس رسالت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب کا کام تمام عبادات کا خلاصہ ہے۔ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن