آئین کی اسلامی دفعات میں ردّ و بدل کی مز احمت کی جائے گی:قاری زوار بہادر

Dec 03, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا کہ اکا برین اہلسنت و شہداء تاجدار ختم نبوت کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج دنیائے اسلام کے مسلمانوںکا با لعموم اور پاکستانی قوم کا بالخصوص سر فخر سے بلند ہے مغربی و استعما ری قوتوں کے دبا ئو پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات میں کسی بھی قسم کے ردّ و بدل کی سخت مز احمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر طبقے کا دینی قوتوں کو دبانے کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے ۔ دینی جماعتوں کی قیادت اور کارکنان پر ظالمانہ کریک ڈائون سراسر غیر جمہوری ہے جو حکومت اور تمام جمہوری قوتوں کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامعہ المرکز الاسلامی والٹن روڈ پر ’’تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کا نفرنس سے علامہ خادم حسین خورشید الازہری ،مولانا منور حسین عثمانی، مولانا محمد یوسف قادری،غلام مصطفی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین،مولانا عطاء الرحمن ،حافظ لیاقت علی رضوی،مولانا سلیم اعوان، ارشد مہر اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں