حکومت کا سارا کام ابہام ، یوٹرن اور دعوئوں ،بڑھکوں پر چل رہاہے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت کا سارا کام ابہام ، یوٹرن اور دعوئوں بڑھکوں پر چل رہاہے ۔ اپوزیشن محاذ شریف خاندان اور زرداری کے انفرادی مسائل کی وجہ سے منتشر ہے ۔ یہ عمل جمہوری پارلیمانی عمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔ سراسر یکطرفہ فائدہ ریاستی قوتوں کو ہو رہاہے نقصان میں صرف اور صرف عام عوام ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی ، سیاسی ، داخلہ اور خارجہ چیلنجز کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا کردار موثر ، جاندار اور فعال بنایا جائے ۔ پارلیمانی نظام کے فورم سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلیاں عملاً مفلوج اور غیر فعال ہیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کے نظام کو تشکیل دینے کا اعلان بہت خوش آئند تھا ۔ مخالفانہ آراء کے باوجود اس مثبت اعلان سے عوام میں حوصلہ پیدا ہوا لیکن یہ خوشی اور توقعات عارضی ثابت ہورہی ہیں ۔ سود کے خاتمہ ، خود انحصاری ، لوٹی گئی دولت کی واپسی ، بلاامتیاز احتساب ، انصاف کے سہل حصول کے دور دور تک کوئی آثار نہیں جبکہ مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی ، دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر متفقہ قومی پالیسی بنانے کی بجائے بھارت سے ایک بار پھر بے بنیاد خواہشات اور توقعات باندھی جارہی ہیں دوسری طرف ہندوستان کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہاہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...