اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس) اور ضلعی ٹیم نے رہائشی عمارتوں کے کاروباری استعمال سے متعلق مشترکہ ایک اور کارروائی کے دوران مزید 12 گھر سربمہر کر دیئے۔ اس ضمن میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے عملہ نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ مختلف سیکٹروں میں کارروائی کی اور 12 گھروں کو رہائشی مقاصد کے بجائے دیگرکاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر سربمہر کر دیا ہے ۔
اسلام آباد میں رہائشی عمارتوں کے کاروباری استعمال پرمزید 12 گھر سربمہر
Dec 03, 2018