سرکاری کوارٹرز میں منشیات فروشی کے دھندے اورجعلی دودھ کی کھلے عام فروخت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما حامداللہ جان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد بالخصوص تھانہ آبپارہ کی حدود میں سرکاری کوارٹرز میں منشیات فروشی کے دھندے اورجعلی دودھ کی کھلے عام فروخت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انہو ںنے کہا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع سرکاری کوارٹرز میں منشیات فروشی اور جعلی دودھ کی فروخت کے خلاف شکایات درج کرواچکے ہیں تاہم انتظامیہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت اور متعلقہ حکام کو اپیل کی ہے کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لیے فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن