کراچی پولیس کی مظاہروں اور ممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی مشقیں شروع

کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی کی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے احتجاجی مظاہروں اور ممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی اچانک مشقیں شروع کردی ہیں اور اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پولیس ہیڈکوارٹر طلب کرلیا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے اپنی نگرانی میں جلوسوں، ہنگاموں اور مظاہرین سے نمٹنے کی خصوصی مشقیں کرائیں۔ ایس پی سینٹرل نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے کھلاڑیوں سے اس سلسلے میں دفتر کے احاطے میں دکھاوے کے لئے ہنگامہ آرائی کرائی اور اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کی مہارت چیک کرنے کیلئے مظاہرین کو روکنے مسلح کرنے اور حملہ ناکام بنانے کا ڈیمو کرایا۔

ای پیپر دی نیشن