صدر ڈاکٹر عارف علو ی نے ترک تاجر وں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگا ر ماحول سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے یہ پیشکش پاکستان میں ترکی کے سفیر IHSAN مصطفیYURDAKULسے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے ان سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک گہر ے تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں اور یہ تعلقات برادرانہ اور باہمی مفاد پر مبنی ہیں۔صدر علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات بھی ہیں۔صدر اور ترک سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ باہمی تعلقات مستقبل قریب میں اعلی سطح کے تعلقات میں مزید اضافے کے ساتھ اور بھی گہرے اور وسیع ہوں گے۔