دمشق (اے پی پی،انٹر نیشنل ڈیسک) شامی طیاروں کی سبزی منڈی پربمباری سے11 شہری جاں بحق اور پندرہ شدید زخمی ہو گئے ہیں،وائٹ ہیلمٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ادلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے مرات المنون کو نشانہ بنایا گیا، پھل اور سبزی منڈی پر فضائی حملے کے دوران گاہکوں کے بڑی تعداد موجود تھی،زخمیوں کوہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ،ان میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں۔ شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے آئین کے بارے میں امریکی موقف کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
شامی طیاروں کی سبزی منڈی پربمباری:11 شہری جاں بحق
Dec 03, 2019