انجامینا (اے پی پی) وسطی افریقی ملک چاڈ کے سابق وزیراعظم کالزوبید بحیمی دوبی کو دھوکہ دہی کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔ کالزوبید بحیمی دوبی 2013 ء سے 2016 ء تک چاڈ کے وزیراعظم رہے جنہیں گزشتہ روز انسپکٹریٹ جنرل کی طرف سے دھوکہ دہی کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔ چاڈ کے صدر ادریس دیبی اتنو نے گزشتہ سال کرپشن، سیاسی تشدد اور دھوکہ دہی کے خلاف کریک ڈائون پر زور دیا۔