نیویارک (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار یونیسکو کے ڈائریکٹر جحت اللہ ایوبی نے کہا ہے کہ ابونصر فارابی اور عطار نیشیاپوری جیسے ایرانی دانشوروں کے نام یونیسکو کے کیلنڈر میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک ہر دوسال میں ایک بار دو نامور شخصیات کے نام یونیسکو کو پیش کرسکتے ہیں تاکہ ان کا یادگار دن منایا جاسکے۔