دہلی (اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے بے جے پی حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پرینکا گاندھی نے مجموعی گھریلو پیدوار جی ڈی پی کی شرح گر کر 4.5 تک پہنچ جانے کی ذمہ دار حکومت پر عائد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کی شرح میں گراوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ، معاشی ترقی کی رفتار بڑھانا تو درکنار ، معاشی ترقی کی جو شرح اس کو سونپی گئی تھی اس کی حفاظت میں بھی ناکام رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس حکومت کے اقتصادی ترقی کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
بھارتی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار نریندرمودی ہے: پریانکا گاندھی
Dec 03, 2019