لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کا دوبارہ صوبائی وزیر اطلاعات بنا دیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل صوبائی وزیرانڈسٹریز میاں اسلم اقبال کے پاس وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان تھا، میاں اسلم اقبال کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کوآگاہ کیا ہے کہ حلقے کی مصروفیات کے باعث دو وزارتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہا اس لئے اطلاعات کے محکمے کی اضافی ذمہ داریاں چھوڑ رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان پھر وزیراطلاعات پنجاب بن گئے
Dec 03, 2019