سنجرانی، اسد قیصر ملاقات، الیکشن کمشن ممبران کیلئے تجویز کردہ ناموں پر غور

اسلام آباد (و قائع نگار خصوصی؍ ایجنسیاں، نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن ارکان کے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیئے گئے۔ ملاقات میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینٹ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت ہوئی۔ سپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعہ جلد معاملہ حل کر لیں گے اور ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے، پارلیمانی کمیٹی کا آج منگل کو اس سلسلے میں اجلاس ہوگا جس میں ان ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین رابطے شروع ہوگئے ہیں ،آج (منگل کو )پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں ہوگا اجلاس میں کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن کی جانب سے دئیے جانے والے تین تین ناموں پر غور کیا جائے گا حکومتی ذرائع کے مطابق کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے مابین بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ علاوہ پاریمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس میں آج طلب کر لیا گیا احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس صبح ساڑھے نو بجے اپوزیشن چیمبر میں ہوگا ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید، نثار چیمہ اور مشاہد اللہ خان شرکت کریں گے خورشید شاہ کی نمائندگی راجہ پروریز اشرف کریں گے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سکنڈر منیدھرو بھی اجلاس میں شریک ہوں گے متحدہ مجلس عمل کی نمائندگی شاہدہ اختر علی کریں گی ۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے عزم تقرر سے پیدا بحران پر ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن