ولی عہد ابو ظہبی دل گرفتہ بچی کے گھر پہنچ گئے

دبئی(نیٹ نیوز) ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اعلیٰ انسانی اقدارکی مثال قائم کر دی، وہ ایک چھوٹی سی بچی کی دل جوئی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئے، کیونکہ وہ اپنے استقبال کے دوران اْس بچی سے ہاتھ نہ ملا سکے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جہاں اْن کے استقبال کے لیے مذکورہ بچی عائشہ محمد مشیت المزروعی بھی دیگر بچوں کے ساتھ قطارمیں کھڑی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے استقبال کرنے والے متعدد بچوں سے ہاتھ ملایا۔ استقبال کے دوران ولی عہد شیخ محمد بن زاید عائشہ کو دیکھ نہ سکے اور نادانستہ طور پر ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔ جب یہ ویڈیو شیخ محمد بن زید تک پہنچی تو وہ بچی کے گھر پہنچ گئے، اس سے ہاتھ ملایا اور تحفے بھی دیئے۔

ای پیپر دی نیشن