لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی ایونٹ آئی پا)انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز( برطانیہ میں دو مرتبہ کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اس سال اوسلو ناروے میں چھانے کیلئے تیار ہے۔ ایوارڈز کی تقریب 7دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو ‘ کے ایکس میٹنگ پوائنٹ میں منعقد کی جارہی ہے۔تقریب کے ریڈ کارپٹ پر مشہور شخصیات ہمایوں سعید ‘ ہانیہ عامر‘ سوہائی علی ابڑو ‘ عائشہ عمر‘ صدف کنول ‘ مانی ‘ حرا مانی‘ منشا ء پاشا ‘ وہاب شاہ ‘ عدنان صدیقی ‘آئما بیگ ‘ نومی انصاری ‘ نیلم منیر ‘ شہریار منور صدیقی اور کبری خان سمیت دیگر کی آمد متوقع ہے۔