لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کی عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ۔ ہر اس شخص کو جسے کرکٹ کی سمجھ تھی، اسے اس بات کا بخوبی اندازہ تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے بھیجی گئی ٹیم کبھی نہیں جیت سکتی۔ ٹیم سلیکشن سے پتا چل گیا تھا کہ یہ جیت نہیں سکتے۔ کھلاڑیوں کو کھلانے میں کوچ کی پسند اور ناپسند ہوتی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ نہیں تھا۔ سری لنکا سے بھی ہم ٹی ٹونٹی سیریز ہار گئے تھے۔مصباح الحق پر دو عہدوں کا بہت پریشر ہے، انھیں کوچ اور چیف سلیکٹر بنانا انتہائی غلط فیصلہ تھا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ سسٹم ٹھیک ہو جائے تو یہی کھلاڑی پرفارم کریں گے، ہمیں کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہوگا۔