لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ندا ڈار نے انگلینڈ کیخلاف بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس لیول میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی ٹیم کی اکثریت اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف میدان میں نہیں اتری جس کے باعث پاکستان ٹیم ایک روزہ سیریز میں حریف ٹیم کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ قومی ویمنز ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے جبکہ فٹنس لیول میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔9 دسمبر سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔