لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں بھی اپنی تاریخ کی سب سے بدترین تنزلی کا شکار ہوگئی، تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم 8ویں پوزیشن پر پہنچ گئی، صرف 80 پوائنٹس کیساتھ نمبر 7 ویسٹ انڈیز سے 1 پوائنٹ جبکہ نمبر 6 سری لنکا سے 15 پوائنٹس پیچھے۔ رینکنگ میں بھارت پہلے ‘نیوزی لینڈ دوسرے ‘انگلینڈ تیسرے ‘جنوبی افریقہ چوتھے ‘آسٹریلیا پانچویں‘سری لنکا چھٹے ‘ویسٹ انڈیز ساتویں ‘بنگلہ دیش نویں ‘افغانستان دسویں ‘زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر ہے ۔
ٹیسٹ رینکنگ‘پاکستان ٹیم تاریخ کی بدترین تنزلی کا شکار‘آٹھویںنمبر پر پہنچ گئی
Dec 03, 2019