راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے 5کیسزرپورٹ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک راولپنڈی جبکہ چار کا تعلق اسلام آباد سے ہے اب تک راولپنڈی کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹوٹل 12ڈینگی کے مریض ہیں جبکہ 57ڈینگی کے مریض علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج ہوگئے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر), سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر , اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سیف ا للہ ڈوگر نے ڈینگی ایوننگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈینگی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موثر حکمت عملی اور بروقت کیس ریسپانس پالیسی کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں کمی ہوئی اگر اسی طرح محنت جاری رکھی گئی توآئندہ سال میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن