سعودی عرب اوربھارت کے درمیان حج 2020 کے معاہدے پر دستخط

مکہ مکر مہ (اے پی پی) سعودی عرب اوربھارت نے آئندہ حج سیزن کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میںبھارتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے حج 2020 کے معاہدہ پر دستخط کئے۔مختار عباس نقوی نے کہاکہ آن لائن درخواست، ای ویزا، حج پورٹل، حج موبائل ایپ‘ صحت کی سہولت، مکہ مدینہ میں قیام / قیام کی معلومات، بھارت میں ای سامان کی پر ی ٹیگنگ نظام میںبھارت سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن