اسلام آباد (آن لائن) سعودی سفیر کی جانب سے پاکستان کے تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب سعودی سفیر نواف بن سیعد المالکی کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں سنٹرل چیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اسلم ، شیخ عبدالوحید، اسلم کھوکھر، کریم عزیز ملک، فراز جواد، محمد علی اور محمد حسن سمیت ملک کے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب کے کمرشل کونسلرنے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان محبت کا رشتہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بہت مواقع ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید بہتر ہو جائینگے۔
تجارتی سرگرمیوں سے پاکستان کیساتھ تعلقات مزید بہتر ہو جائینگے: سعودی سفیر
Dec 03, 2019