آزادی مارچ کے دوران نوجوان کی ہلاکت، مقد مہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Dec 03, 2019

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپوزیشن کے آزادی مارچ کے دوران نوجوان کی ہلاکت پر رہبر کمیٹی ، مولانا فضل الرحمن ، شہباز شریف ، بلاول بھٹو ، میر حاصل بزنجو ، عثمان کاکڑ و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپوزیشن کے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر سے ٹکرا کر ہلاک ہونے والے نوجوان عثمان کی ہلاکت کے خلاف راولپنڈی کے رہائشی اکرم چوہدری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا عثمان کی ہلاکت کی ذمہ داری آزادی مارچ انتظامیہ اور اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

مزیدخبریں