اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ایف ڈبلیو او کی جانب سے سیمنٹ فیکٹری لگانے کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ جنرل اور وزرات دفاع سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہری پور میں ایف ڈبلیو او کی جانب سے سیمنٹ فیکٹری لگانے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیدوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف ڈبلیو او غیر قانونی طور پر سیمنٹ فیکٹری لگانا چاہتی ہے جس کے لئے گاوں والوں سے زبردستی 1300 کنال زمین خالی کروانے کی کوشش کی جارہی ہے ,جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ زمین ایکوائر کرنا تو وزات دفاع کا کام ہے نہ کہ ایف ڈبلیو او کا۔