لاہور (پ ر) سپیریئر یونیورسٹی کے زیرِاہتمام ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے شروع کی جانیوالی سالانہ بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس ICMR نے کامیابی کی ایک دہائی مکمل کر لی۔ دوروزہ جاری رہنے والی دسویں ’’انٹرنیشنل کانفرنس آن مینجمنٹ ریسرچـ‘‘ کا موضوع رکھا گیا تھاـ’’انوویشن، کریئیٹویٹی اور سسٹنبیلٹی‘‘ ۔ کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی یونیورسٹیز سے ماہر محققین نے اپنے ریسرچ مقالہ جات پیش کیے۔ مجموعی طور پر 146 ریسرچ پیپرز پیش کیے گئے جن میں 12 ریسرچ پیپرز عالمی ریسرچرز نے پیش کیے۔ کانفرنس میں ٹریننگ ورکشاپس کے علاوہ پینل ڈسکشنز بھی منعقد کی گئیں۔ سی پیک کی افادیت سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی ـ’’سی پیک جیوسٹریٹجک ، جیو پولیٹیکل اور اکنامکــ‘‘ افادیت پر پینل ڈسکشن میں محمد سہیل قادری نے موڈریٹر کے فرائض انجام دیے جبکہ سپیکرز میں ڈاکٹر سکندرخان، ڈاکٹر عمیر، ڈاکٹر مزمل ضیاء اور چینی نمائندے زوزوپنگ سکاٹ شامل تھے۔ آج کے نوجوانوں کو بھی والدین جیسے قیمتی اثاثے کی قدر کرنی چاہیے دنیاکی تمام کامیابی ان کی دعائوں میں چھپی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عذراناہید سنٹر فار ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ اُنکی والدہ کے نام پر ہے اور دس برس سے ریسرچ کے میدان میں بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔