لاہور (پ ر) اربن یونٹ کے سی ای او خالد شیر دل اور کلنگ بھائی ڈی جی سول پرائیویٹ کے ایڈوائزر حیدر زمان قریشی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کی رو سے پنجاب کی بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بلند ترین کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے اربن یونٹ ڈجی سول گروپ کو تعمیراتی ڈیزائن اور مکمل فزیبلٹی پر ماہرانہ رہنمائی کریگا یہ فلک بوس عمارت لاہور کے صدیوں پرانے ثقافتی ورثے اور موجود دور کے جدید فن تعمیر کے اشتراک کا نمونہ ہوگی جس میں بہترین اور پرتعیش رہائشی سہولیات کاروباری مراکز تفریح کے نادر موراقع پر مبنی سہولیات اور دفاتر کیلئے جگہ کا بہترین انتظام ہوگا یہ لاہورشہر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا شاندار منصوبہ ہوگا جو ایک چھتٹ کے تلے یہ تمام سہولیات فراہم کریگا ۔ فن تعمیر کے اس شاہکار منصوبے کی تکمیل سے شہری علاقوں میں آبادی کے دباؤں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور جگہ کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اربن یونٹ پنجاب کی بلند ترین عمارت کی تعمیر میں ڈیزائن اور فزیبلٹی کیلئے کنسلٹنٹ مقرر
Dec 03, 2019