لاہور(پ ر) محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گندم کی پچھیتی کاشت 15دسمبر سے پہلے ہر صورت میں مکمل کر لیں۔ ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گندم کی شرح بیج 50تا55کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کے سفارش کردہ اقسام سحر 2006، لاثانی 2008، فیصل آباد 2008، آری 2011، پنجاب 2011، ملت 2011، آس 2011، این اے آر سی 2011، گلیکسی 2013، اُجالا 2016، جوہر 2016، بورلاگ 2016، گولڈ 2016اور زنکول 2016، اناج 2017، این این گندم 1-اور فخر بھکر کاشت کریں ۔ یاد رہے کہ سحر 2006، آری 2011، پنجاب 2011، گلیکسی 2013اور این این گندم 1-کنگی سے متاثر ہوتی ہیں ۔ ان اقسام کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار بیج اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کے ڈپوئوں یا مستند ڈیلروں سے حاصل کریں اور اگر گھر کا بیج ہو تو اسے اچھی طرح صاف کر کے کاشت کریں ۔