ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف درخواست دائر

Dec 03, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔سماعت آج ہو گی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اعلی عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم عوام میں عدلیہ کیخلاف نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہے۔آئینی اداروں کیخلاف گمراہ کن مہم چلانا قابل دست اندازی جرم ہے۔مختلف سیاسی جماعتیں اور گروپس اپنے مذموم مقاصد کیلئے عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں