لاہور(پ ر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی، وزیربرائے معدنی وسائل مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپمنٹ شہزاد سید قاسم نے ڈائریکٹر جنرل معدنیات،منسٹری آف توانائی پٹرولیم ڈویڑن انجینئر محمد اقبال اورڈائریکٹر جیولوجیکل سروے آف پاکستان حافظ امتنان الٰہی کے ہمراہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے شعبہ مائننگ اور جیولوجیکل انجینئرنگ کا دورہ کیا اور وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور اور ڈین فیکلٹی آف ارتھ سائنسز اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر زبیر ابوبکرکے ساتھ ملاقات کی۔دورے کا مقصد یو ای ٹی کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ڈاکٹر منصور سرورنے معدنی وسائل کی ترقی کے لئے یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔