صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن کے موقع پر ملک کی قیادت کومبارکباددی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اورولی عہد کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے حالیہ دہائیوں میں متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کی تعریف کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے سے متعلق پاکستان کے عزم کابھی اعادہ کیا۔