راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے حشرات کی بہتات،مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر03فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا ۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1لاکھ57ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے کچن ایریا میں چوہوں کی موجودگی غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پرنیو سائیں مرغ پلائو اینڈ شنواری باربی کیو کو سیل کردیا۔اسی طرح مضر صحت اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات،بدبودار ماحول کی بناء پر امین فوڈز اور امین بیکرز کو سربمہر کیا گیا۔ علاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر124,000 کے جرمانے عائد کیے ۔چکوال اوراسکے گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 33,000 کے جرمانے عائد کیے گئے ۔