لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ الشیخ نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ بالخصوص لیبیا کی پارلیمنٹ اور سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔لیبی عہدیدار اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ،چیئرمین شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ، وزیر مملکت اور سیکیورٹی امور کے مشیر ڈاکٹر مساجد بن محمد العیبان، وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیزقطان اور لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ خالد عمرو الطبیب بھی موجود تھے۔