کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہو گئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.28 سے کم ہوکر 155.24 روپے پرفروخت ہو ا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 کمی ہوئی تھی جس کے بعد 155.40 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعہ کے روز 155.60 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.30 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 64 پیسے کمی ہوئی ہے.