سرکاری نرخنامے میں گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا ،ٹماثر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی جاری ہے اور فی کلو نرخ مزید 10روپے کمی سے 135روپے کی سطح پر آ گئے ،شہریوں نے گراں فروشوں کےخلاف موثر کریک ڈاﺅن کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،آلو سٹور26کی بجائے35سے40،پیاز 75کی بجائے90،ٹماٹرکی سرکاری نرخنامے میں قیمت مزید10روپے کمی سے135روپے مقررکی گئی تاہم دکانداروںنے160سے180روپے فی کلو فروخت کئے ،لہسن دیسی268کی بجائے290سے310،لہسن چائنہ240کی بجائے270سے 290،ادرک تھائی لینڈ218کی بجائے250سے 260روپے،ادرک چائنہ 275کی بجائے 300سے320،بینگن37کی بجائے 40سے45،کھیرا فارمی47کی بجائے50،کریلے 52کی بجائے60سے65،پالک فارمی17کی بجائے20،پالک دیسی29کی بجائے35،لیموں چائنہ52کی بجائے60،میتھی28کی بجائے 35،لہسن ایرانی197کی بجائے220سے240،بند گوبھی 50کی بجائے60،پھول گوبھی42کی بجائے50سے55،گھیا کدو40کی بجائے45سے50،شلجم 28کی بجائے35،سبز مرچ1146کی بجائے170سے 190،شملہ مرچ192کی بجائے200سے210،اروی73کی بجائے80 سے 90،بھنڈی86کی بجائے90سے95،مٹر81کی بجائے90سے95،مولی 13کی بجائے20،گھیا توری 73کی بجائے 80،گاجر دیسی42کی بجائے45،گاجر چائنہ40کی بجائے45،پھلیاں64کی بجائے70،ساگ24کی بجائے30،مونگرے 81کی بجائے90جبکہ سبز مرچ دوئم100کی بجائے120سے 130روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔ صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کرنے والے دکاندروں کے خلاف وسیع پیمانے پر موثر کریک ڈاﺅن کیا جائے اور قید اور جرمانے کی سزاﺅں میں اضافہ کیا جائے تاکہ غریب عوام استحصال سے بچ سکیں ۔علاوہ ازیںبرائلر گوشت کی قیمت2روپے اضافے سے 188روپے، زندہ برائلر مرغی129روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 109روپے فی درجن رہی ۔