سمندری طوفان ''کموری''فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ۔فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کمور ی کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں جبکہ تیز ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے ۔ طوفانی موسم کے باعث منیلا کا ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ500 پروازیں ملتوی کردی گئیں۔طوفان کے باعث اسکول اور دفاتر بند بھی کردیئے گئے جبکہ2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،سمندری طوفان کموری فلپائن سے ٹکرانے والا اس سال کا 20 واں طوفان ہے۔
سمندری طوفان''کموری''فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا
Dec 03, 2019 | 14:05