ایران علاقائی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتاہے، جواد ظریف

Dec 03, 2019 | 15:38

ویب ڈیسک

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران مشرقی وسطی میں کشیدگی میں کمی سے متعلق تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔جواد ظریف نے تہران میں عمان کے وزیر برائے امور خارجہ علوی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران ہمیشہ مشرق وسطی کے تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کے موقف پر قائم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقف کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران پائیدار علاقائی امن اور آبنائے ہرمز امن تجاویز پیش کیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ یمن سمیت علاقائی مسائل میں تناو کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں