اسلام آباد میں دیس، پردیس کے پکوانوں سے مزین فوڈ فیسٹیول سج گیا

روایتی اور غیر روایتی کھانوں کی مہک، چٹ پٹے مزے دارپشاوری چپل کباب، سردی میں گرما گرم حلوہ پوری سامنے ہوتو دو دو ہاتھ کرنے کو ہر کوئی بے تاب ہو جاتا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کھانوں کی بہار آ گئی، کہیں مزے دار فش تکا تیار ہو رہا ہے تو توا چکن کیساتھ ٹکا ٹک کا بھی شور ہے۔ سپائسی کھانوں سے منہ میں پانی آیا تو چائینز اور اٹالین سے بھی دو دو ہاتھ ہوئے۔بھوک بھڑکانے والے روایتی پشاوری چپل کباب اور سردی میں گرما گرم حلوہ پوڑی، اسلام آباد فوڈ فیسٹیول میں ہر کسی کو اپنا من پسند کھانا ملا۔ بدیسی کھانوں کے میلے میں اگر ساگ اور مکئی کی روٹی بھی مل جائے تو کیا کہنے۔کھانے کے بعد انواع و اقسام کے ڈیزرٹ نے تو کھانوں کا مزہ ہی دوبالا کر دیا۔ خوشگوار ماحول، اپنوں کا ساتھ اور چٹخارے دار دیسی بدیسی کھانے، ایسے میں کوئی کیسے ہاتھ روکے۔

ای پیپر دی نیشن