قانون سازی کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے ساتھ منسلک کرنا غیرپارلیمانی، غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے ساتھ منسلک کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آج اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے ساتھ منسلک کرنا غیرپارلیمانی، غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔معاون خصوصی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین پر زور دیا کہ وہ سیاسی بلیک میلنگ کو بالائے طاق رکھ کر معاملات پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بلیک میلنگ کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنا انتہائی بری بات ہے اور پیپلزپارٹی کے دعوؤں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قومی مفادات سے متعلق قانون سازی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی انہیں موقع پرست تصور کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے نصب العین کے لئے لڑ رہے ہیں اور حزب اختلاف کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن