خیبرپختونخوا کے وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاحت کومنافع بخش صنعت بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
پاکستان میں سوئیٹزر لینڈ کے سفیر تھامسKolly سے منگل کے روز پشاور میں ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بدھ مت، ہندوئوں اور سکھوں کے مذہبی مقامات کو محفوظ بنا کر صوبے میں مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ حکومت نے ویزہ پالیسی کو آسان بنایا ہے اور دنیا بھر کے سیاحوں کی ترغیب کیلئے این او سی کی شرط بھی ختم کردی ہے۔
سوئٹیزر لینڈ کے سفیر نے سیاحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔