22 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، شہری  نقدی، زیورات،گاڑیوں، موٹر سائیکل سے محروم

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہورمیں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ مناواں کے علاقے میں معیزکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو 2لاکھ 55  زارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوہنگ میں عمران کے گھر سے تین ڈاکو2  لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات، اقبال ٹائون کے علاقے میں سرفراز کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات، نشتر کالونی کے علاقے میں صا دق کے گھر سے دو ڈاکو 3 لاکھ 20  ہزار اور مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے با بر سے3 لاکھ 80 ہزارکی نقدی ،پرانی انار کلی میں ڈاکوؤں نے یا سر سے2 لاکھ 55 ہزار، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عاصم سے4 لاکھ 40  ہزار روپے مالیت کی نقدی، ملت پا رک میں نثار سے3 لاکھ 70ہزار ۔ شاہدرہ ٹاون اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ،گلشن اقبال ، ڈیفنس، نشترکالونی، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اور شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...