کامونکے(نامہ نگار)نامعلوم افراد کی 18سالہ لڑکی سے رسیوں میں جکڑ کرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد خالی پلاٹ میں بیہوشی کی حالت میں پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح ہجویری ٹاؤن میں واقع خالی پلاٹ میںبے ہوش لڑکی برہنہ حالت میں ملی جس کی اطلاع سٹی پولیس کو دی گئی جس نے لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔جہاں پر طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوئی۔ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تاحال لڑکی بے ہوشی میں ہے جس کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
کامونکے: نامعلوم افراد کی 18سالہ لڑکی سے زیادتی
Dec 03, 2020