پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرا دیئے

Dec 03, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعائتی کرائے متعارف کرا دیئے ہیں۔ کرایوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔ اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12275 سے کم ہو کر 8500 ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کا اندرون ملک دوطرفہ کرایہ24600 سے کم ہو کر 17000 روپے کردیا گیا۔ رعایتی کرایوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں