نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کسانوں کے احتجاج کا ساتواں روز بھی گزر گیا۔ کسانوں نے دہلی نوئیڈا لنک روڈ کو احتجاجاً بند کر دیا۔ کسان نئے زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کسانوں نے اہم شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ اس سے قبل بھارتی حکومت اور کسان رہنماؤں میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔