لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقے میں نشے کے عادی نوجوان نے اپنی والدہ کے بال کاٹنے کے بعد ٹوکے کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں نشے کی لت میں مبتلا عمر نے اپنی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنی ماں کے بال کاٹنے کے بعد ٹوکے کے وار کے ساتھ شدید زخمی کر دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمر اپنی ماں پر بہت ظلم کرتا تھا۔ چند روز پہلے بھی عمر نے اپنی ماں کا بازو توڑ دیا تھا۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔