اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پہلے دن سے حکومت اور گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کے کٹھ جوڑ پر تشویش ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہے رہی، دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرتے، وزیراعظم کی تقریر پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تالیاں بجاتے رہے۔ اب حکومت اور الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان کا گٹھ جوڑ آج سب کے سامنے ہے۔ وزیر اعظم نے کرونا کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب مختصر کیوں نہ رکھی؟۔ کیا ایس او پیز صرف پی ڈی ایم کے جلسے میں نافذ ہونے ہیں؟۔
وزیراعظم کی تقریر پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تالیاں بجاتے رہے: شیری رحمان
Dec 03, 2020