لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 30ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 110800روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24قیراط 1372روپے کے اضافے سے 94993روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1831ڈالر ہوگئی ہے۔