مسابقتی کمشن میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے معاملہ کی انکوائری رپورٹ طلب 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے فنانس ڈویژن کے مشورے پر فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے3کھرب 29ارب روپے سے زائد کی خلاف ضابطہ براہ راست ادائیگیوں کے معاملہ نیب کے سپرد کر دیا ہے۔ کمیٹی کے رکن کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے چار ماہ سے پہلے حقائق معلوم کرنے کیلئے اس وقت کے وزارت خزانہ کے پرنسپل اکائونٹنگ افسر ڈاکٹر وقار مسعود جو اس وقت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں کو بلانے کی تجویز پیش کر دی۔ تاہم کمیٹی نے اس بارے میں چار مہینوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان  میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، کمیٹی نے  معاملے پر ہونے والی انکوائری کی رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ گندم اور چینی پر براہ راست سبسڈیز کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ اجلاس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ وصول نہ ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیشن کی جانب سے عائد کردہ 26322 ملین روپے کا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...