مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن خواب ہی رہے گا : چوہدری سرور 

لاہور( نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا، مودی اور بھارتی افواج دہشت گرد ہے، دنیا نوٹس لے۔ بدھ کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی،ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور کشمیر میں مظالم کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور حزب اختلاف سمیت سب ایک پیج پر ہیں، بھارتی فوج نے کشمیریوں کا امن و سکون برباد کر دیا اور مودی کشمیریوں کی زمین چھین کر ہندوئوں کو آباد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارتی افواج دہشت گرد ہے، دنیا اس کا نوٹس لے۔ انہوں  نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہئے ، ہم ہر لمحہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...