پھپھوندی گے روٹی ،کھل بنولہ سے جانوروں کی صحت متاثر ہوتی ہے، ڈاکٹر ندیم بدر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)گائے بھینسوں کو پھپھوندی لگے روٹی کے ٹکڑے ، کھل بنولہ دینے سے دودھ کے ذریعے انسانوں میں جگر ،معدے اور گردوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جانوروں کی صحت بھی اس خوراک سے بری طرح متاثر ہورہی ہے یہ بات ڈائریکٹر لائیور سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر سیدندیم بدر نے کہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب گائے بھینسوں سمیت دیگر جانوروں کوپھپھوندی لگی روٹی کے ٹکڑوں ، کھل اور بنولہ کی فروخت روکنے کیلئے سخت کریک ڈائون کررہا ہے اس حوالے سے علاقہ میں موجود سپلائرز کی دکانوں اور گوداموں کوبھی چیک کرنا شروع کردیا گیا ہے اور خوراک کی کوالٹی خراب ہونے پر دکانوں کو سیل کردیا جائے گا اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کہا کہ پھپھوندی یعنی الی (فنگس)لگے روٹی کے ٹکڑوں اور کھل بنولہ کے استعمال سے جانوروں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اس سے خارج ہونے والے کیمیکل جانوروں کے دودھ میں بھی شامل ہوتے ہیں جو ابالنے پر بھی ختم نہیں ہوتے اور ایسا دودھ استعمال کرنے سے جگر ،معدہ اور گردوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن